کیا پنجاب حکومت حفیظ سینٹر آتشزدگی کے متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرپائے گی؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا پنجاب حکومت حفیظ سینٹر آتشزدگی کے متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرپائے گی؟
کیا پنجاب حکومت حفیظ سینٹر آتشزدگی کے متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرپائے گی؟

لاہور: شہر کے حفیظ سینٹر میں خوف ناک آتشزدگی کے باعث تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا، بعض دکاندار تو اپنی دکانیں جلتی ہوئی دیکھ کر روتے رہے۔مگر جب کچھ نہ بچا، اس کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

عمارت میں موجود پچیس سے زائد فراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان فاروق احمد بتایا کہ ان افراد میں سب سے زیادہ تعداد سیکورٹی گارڈز کی تھی۔

حفیظ سینٹر گلبرگ لاہور میں واقع لاہور کی سب سے بڑی موبائل، کمپیوٹر اور جدید آلات کی مارکیٹ ہے جس میں اتوار کی صبح پانچ بجے آگ لگ گئی تھی،عمارت میں موجود پچیس سے زائد فراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان فاروق احمد بتایا کہ ان افراد میں سب سے زیادہ تعداد سیکورٹی گارڈز کی تھی۔دوسری منزل پر لگی آگ چوتھی منزل تک پھیل گئی تاہم اسے فائر فائٹرز مخصوص حصوں تک محدود کرنے میں کامیابی ہوگئے تھے۔

حفیظ سینٹر میں دھوئیں کے گہرے بادلوں میں لپٹا، روشنی پھیلانے والا فانوس اپنی جگہ پر موجود ہے۔ریسکیو حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ابتدائی سروے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بجلی کی تاروں کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔

عمارت کے محفوظ رہنے والے حصے میں دوکان مالکان اپنا قیمتی سامان بچانے کی جہدوجہد میں لگے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 33 گاڑیاں اور 60 سے زائد رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے۔

کئی تاجروں نے آگ کے باوجود عمارت میں داخل ہو کر اپنی دکانوں سے سامان نکالنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ریسکیو حکام کو مشکلات ہوئیں،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شاپنگ پلازہ میں لگی آگ کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اس کے علاوہ صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد آگ سے متاثرہ عمارت پر امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے بھی گئیں، متاثرین کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے پرزور مطالبہ ہے کہ ان کے ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے، تاکہ وہ اپنے بچوں کے لئے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرسکیں۔

Related Posts