بالی وڈ فلم ’تھینک گاڈ‘ میں اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جو کہ باکس آفس پر اچھا بزنس کررہی ہے۔
اندرا کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی، ’تھینک گاڈ‘ جس میں راکل پریت بھی مرکزی کردار میں ہیں، ایک ہلکی پھلکی مزاحیہ فلم ہے۔ تاہم، اب ناظرین کی جانب سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ یہ فلم اوٹی ٹی پر کب ریلز ہوگی؟
پلاٹ
فلم تھینک گاڈ ایک اناپرست شخص (سدھارتھ ملہوترا) کو دکھایا گیا ہے جو بہت زیادہ قرضے میں ڈوبا ہوا ہوتا ہے اور پھر ایک حادثے میں مرجاتا ہے۔ جب اُس کی آنکھ کھلتی ہے تو اُسے معلوم ہوتا ہے کہ وہ جنت میں ہے اُس وقت اجے دیوگن اُس کے سامنے آتا ہے اور اسے کہتا ہے کہ تمہیں زندگی کا کھیل کھیلنا پڑے گا اور اگر تم اُس میں کامیاب ہوجاتے ہو تمہیں واپس سے زمین پر بھیج دیا جائے گا اور اگر ہار گئے تو جہنم میں بھیج دیا جائے گا۔
کاسٹ
سدھارتھ ملہوترا
اجے دیوگن
راکل پریت سنگھ
ابھینے راج سنگھ
سانند ورما
مہیش بلراج
وکرم کوچر
شارق خان
آریان مہدی
شالانی تھراکا
وشال بھوسر
فلم اوٹی ٹی پر کب ریلیز ہوگی؟
فلم نے باکس آفس پر کامیاب بزنس کیا ہے، اس لئے یہ اوٹی ٹی پر ضرور ریلیز ہوگی لیکن کب ہوگی اس کے حوالے سے ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔