کیا ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کا مثبت اختتام ہوگا؟ وہاج علی نے بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا مقبول اور متنازعہ ڈرامہ سیریل تیرے بن اپنے اختتام کے قریب ہے، ایسے میں ناظرین ابہام کا شکار ہیں کہ آیا اس کا اختتام خوشگوار ہوگا یا پھر ڈرامے کے آخر میں ناظرین کو میرب اور مرتسم کے درمیان تعلقات ختم ہوتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

حال ہی میں ڈرامے کے مرکزی اداکار وہاج علی (مرتسم) نے اس کے اختتام کے حوالے سے گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ڈراموں کا اختتام مثبت ہی ہوتا ہے اور اگر کسی ڈرامے کا اختتام مثبت نہیں ہوتا تو اس کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ مستقبل میں اس سے جڑی اور چیزیں آئینگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ ڈرامہ سیریل تیرے بن کا اختتام کیسا ہوگا لیکن انٹرویو میں انہوں نے میرب اور مرتسم کے درمیان خوشگوار تعلقات کی طرف بھی اشارہ دیا۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل تیرے بن صرف پاکستان میں ہی مقبول نہیں ہورہا بلکہ اسے دیگر ممالک میں بڑے شوق سے دیکھا جارہا ہے، ڈرامے کو کئی متنازع سین کی وجہ سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے، تاہم اس کے باوجود بھی ڈرامے کی مقبولیت میں کمی نہیں آرہی۔

گزشتہ دنوں نشر ہونے والی ڈرامے کی قسط نے پچھلے تمام تر ریکارڈ توڑ دیے اور یہ پچھلے 3 سالوں میں سب سے زیادہ ریٹنگ حاصل کرنے والا ڈرامہ بن گیا، تیرے بن کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر 2.9 بلین بار دیکھا گیا۔

Related Posts