94ویں تقریب، آسکر 2022ء کی براہ راست نشریات کے دوران کامیڈین کرس راک کو مُکا مارا تھا، اس نا مناسب رویئے کے سبب ول اسمتھ نے اکیڈمی ایوارڈ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ول اسمتھ نے اپنے رویئے پر شرمندہ ہوتے ہوئے واقعے سے متعلق کہا کہ اُن کا کرس راک کو مُکا مارنے کا عمل ’چونکانے والا، دردناک اور ناقابل معافی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ’میں نے اکیڈمی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے، میں نے آسکر کے لیے نامزد دوسرے فاتحین کو شاندار شام کا جشن منانے کے موقع سے محروم کر دیا، میرے اس عمل سے دل ٹوٹ گیا ہے۔‘
مزید برآں ول اسمتھ نے استعفیٰ دیتے ہوئے مزید کہاکہ ’لہٰذا، میں اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں اور اکیڈمی کے بورڈ کی جانب سے میرے خلاف سامنے آنے والے مزید نتائج کو قبول کروں گا۔‘
یہ بھی پڑھیں: اڈاری ڈرامے کے اداکار احسن خان ٹوئٹر پر ٹرینڈ کیوں کررہے ہیں؟