ہالی ووڈ کی مشہور فلم ”بیڈ بوائز“ کے چوتھے سیکوئل کے ریلیز ہونے کی خبریں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہالی ووڈ کی مشہور فلم ”بیڈ بوائز“ کے چوتھے سیکوئل کے ریلیز ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

حال ہی میں اداکار ول اسمتھ نے ”بیڈ بوائز4“ میں کام کرنے کی ہامی بھرلی ہے۔ وہ مارٹن لارنس کےساتھ ایک بار پھر اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔

ول اسمتھ نے مداحوں کو فلم کے سیکوئل کی خبر سوشل میڈیا پر جاری ایک سرپرائز ویڈیو کے ذریعے دی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ وقت آگیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Will Smith (@willsmith)

ورائٹی کے مطابق سونی پکچرز نے بھی فلم کے سیکوئل کے واپسی کی تصدیق کی ہے، بتایا گیا ہے کہ فلم کی ابھی پری پروڈکشن چل رہی ہے۔

قبل ازیں ول اسمتھ کی ایکشن سے بھرپور فلم بیڈ بوائز کا تیسرا سیکوئل 2020 میں نمائش کیلئے پیش کیاگیاتھا جس نے باکس آفس پر خوب کامیابی حاصل کی اور مداحوں کا دل جیتنے میں بھی کامیب رہی۔

Related Posts