کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی کے حوالے سے سعودی عرب کا نام سامنے آرہا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے نےفیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ فیفا صدر نے سعودی عرب کو ورلڈ کپ میزبانی ملنے سے متعلق تصدیق کردی ہے۔
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2034 کے لیے 31 اکتوبر تک ایشیا اور اوشیانا ممالک سے بولی طلب کی تھی جس کا گزشتہ روز آخری دن تھا۔
کوہلی پرتنقید کیوں کی؟ مداحوں نے اخبار کی کاپیاں نذر آتش کردیں
واضح رہےکہ آسٹریلیا کی جانب سے بولی میں حصہ نہ لینے کے اعلان کے بعد سعودی عرب کو فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی مل گئی۔ آسٹریلیا نے اس سال خواتین کے عالمی کپ کی کامیاب میزبانی کی تھی لیکن اس نے کبھی مردوں کے عالمی کپ کی میزبانی نہیں کی۔
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی امریکا، کینیڈا اور میکسیکو جبکہ ورلڈ کپ 2030 کی میزبانی مراکش، پرتگال اور اسپین کو دی ہے۔ 2030 میں ورلڈ کپ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر یوراگوئے، ارجنٹائن اور پیراگوئے میں بھی ورلڈ کپ کے خصوصی میچز کروائے جائیں گے۔ سعودی عرب 1994 سے چھ بار فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کر چکا ہے۔