نوجوانوں کو ہر وہ سہولت دیں گے جس سے وہ روزگار کے مواقع حاصل کریں، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوجوانوں کو ہر وہ سہولت دیں گے جس سے وہ روزگار کے مواقع حاصل کریں، وزیر اعظم
نوجوانوں کو ہر وہ سہولت دیں گے جس سے وہ روزگار کے مواقع حاصل کریں، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو ہر وہ سہولت دیں گے جس سے وہ روزگار حاصل کرسکیں، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگروام میں پیشرفت پر ماہانہ بریفنگ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاون خصوصی عثمان ڈار کو ہر ماہ بعد جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے بھی ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام کے تازہ ترین اعداد و شمار پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں پروگرام کے تحت نوجوانوان میں رقم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق چند دنوں میں 30 ہزار سے زائد نوجوانوں نے رقم کے حصول کیلئے درخواستیں دیں۔ بتایاگیاکہ نوجوانوں کی سہولت کیلئے 21 بینک رقم کی تقسیم کا عمل مکمل کریں گے,اب تک 1 ارب روپے کی رقم نوجوانوں میں تقسیم کی جا چکی ہے،مزید 53 ارب روپے سے زائد رقم کے حصول کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ رقم کی تقسیم کا عمل مزید تیز اور شفاف انداز میں مکمل کیا جائے،کورونا کے ملکی معیشت پر منفی اثرات ختم کرنے کیلئے یہ پروگرام بہت ضروری ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ معیشت اوپر اٹھانے کیلئے نوجوانوں کو اسٹیک ہولڈر بنانا ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو ہر وہ سہولت دیں گے جس سے وہ روزگار کے مواقع حاصل کریں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پروگرام کے دوران رقم کی تقسیم کے عمل پر مکمل نظر رکھیں،شفافیت اور میرٹ پر کسی سطح پر بھی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔وزیراعظم نے پروگرام میں پیش رفت پر ماہانہ بریفنگ لینے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے معاون خصوصی عثمان ڈار کو ہر ماہ بعد جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے پروگرام میں اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ عثمان ڈار نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام سے 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا،نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے پہلے کسی حکومت نے سنجیدہ کوشش نہیں کی۔

اس موقع پر حفیظ شیخ نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام کا دائرہ کار پہلے سے وسیع کر دیا گیا ہے،نوجوانوں کیلئے آسان شرائط پر رقم کے حصول کا شاندار موقع ہے۔

Related Posts