لاڑکانہ:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے استعفے بلاول بھٹو کوجمع کرا دیئے ہیں، جب مناسب ہوگا قیادت استعفوں سے متعلق فیصلہ کرے گی۔پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریگی۔
سینیٹ اور ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں، اس میں حصہ اس لیے لینا ہے، میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے۔شہید محترمہ بے نظیر کی تیرہویں برسی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پارٹی رہنما شرجیل میمن اور تیمور ٹالپور کے ہمراہ گڑھی خدا بخش پہنچ گئے اور شہدا کے مزار پر حاضری دی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت کے آنے کے باعث گڑھی بخش بھٹو میں برسی کے موقع پر پہلے سے سخت انتظامات کیئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیک ڈور سے آئے ہوئے وفاقی وزرا کو اپنی نوکری کی فکر ہے۔ میں لوگوں کی خدمت کیلئے بیٹھا ہوں، کرکٹ کھیلنے نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت کے فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے استعفیٰ چیئرمین کے پاس جمع کروادیئے۔
پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریگی۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سینیٹ اور ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں، اس میں حصہ اس لیے لینا ہے، میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ محترمہ کی تیرہویں برسی پر ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ کورونا عالمی وبا ہے اسے سرحدوں کی نگرانی سمیت ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ برسی اوپن ایریا میں منعقد کی جارہی ہے، وائرس پھیلنے کا چانسز بہت کم ہیں۔