اساتذہ کے خلاف لاٹھی اور واٹر کینن کا استعمال برداشت نہیں کریں گے،خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں غریب حاریوں سے ان کی زمینیں چھینی جارہی ہیں،خرم شیرزمان
سندھ میں غریب حاریوں سے ان کی زمینیں چھینی جارہی ہیں،خرم شیرزمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے اساتذہ کے دھرنے میں شرکت کی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔

خرم شیر زمان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی اور دیگر موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہناتھا کہ میں اساتذہ سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں۔سندھ کے اس ایوان کے باہر ہیں اساتذہ باہر بیٹھے ہیں،یہ قوم کے اساتذہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پیشے کا پوری دنیا میں احترام ہے۔ اس معاملے پر سندھ میں جہالت سب سے آگے ہے،یہاں اسکولوں میں آپ کو بھینسیں ملیں گی۔کل ہمارے اساتذہ پر تشدد کیا گیا، میڈیا کے خوف سے انہیں چھوڑا ہوا ہے ورنہ یہ کسی کو احتجاج بھی نہیں کرنے دیتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں تعلیم کا نظام تباہ ہوچکا ہے۔کل اجلاس میں ہم وزیراعلیٰ سے امید کرتے ہیں کہ خواتین پر تشدد کی وجہ بتائیں گے۔وزیراعلیٰ ہاؤس ان کی ذاتی ملکیت نہیں۔ انہیں بلاکر ان کے مسائل سنے جائیں۔

اگر ان کا احتجاج غلط ہے تو پھربھی حکومت ان کے پاس آئے۔ا حتجاج کرنے والے اساتذہ سندھ کے لوگ ہیں کوئی دشمن نہیں۔سندھ کے لوگوں کے ساتھ ایسا رویہ افسوسناک ہے۔تعلیم کے محکمے میں سب سے زیادہ کرپشن ہے،وزیرتعلیم نے پورا محکمہ تباہ کیا ہوا ہے۔

اگر مراد علی شاہ صاحب ان پر تشدد ہوا توہم آپ سے پوچھیں گے۔یہ ہماری بہنیں بیٹیاں ہیں ان کی عزت آپ پر لازم ہے۔اساتذہ کے خلاف لاٹھی واٹر کینن کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کل اسپیکر اسمبلی ہمیں اس بات پر موقع دیں گے۔جو جو افسران ان پر تشدد میں ملوث ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر تعلیم کو فوری ہٹایا جائے۔کسی اچھی شخص کے مالک کو وزیر تعلیم لگایا جائے۔

ان کے وزراء صرف ٹی وی پر بیٹھ کر باتیں کررہا ہے، سب کی کارکردگی صفر ہے۔سندھ حکومت دیگر صوبوں میں جاکر تعلیم کا معیار دیکھیں۔اس صوبے میں بات کرو تو اپوزیشن لیڈر کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔

Related Posts