سنگاپور: چین کے وزیرِدفاع نے امریکی ہم منصب کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تائیوان نے آزادی کا اعلان کیا تو بیجنگ جنگ شروع کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعے کو چین کے وزیر دفاع وی فینگ کی جانب سے یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہوں نے سنگاپور میں سکیورٹی اجلاس ’شنگری لا ڈائیلاگ‘ کے موقع پر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے براہ راست ملاقات کی۔
چینی وزیرِ دفاع نے کہا کہ اگر کوئی بھی تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی کوشش کرے گا تو چینی فوج کسی بھی قیمت پر جنگ شروع کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گی۔
چین کی وزارتِ دفاع کے مطابق وزیر دفاع وی فینگ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیجنگ ’تائیوان کی آزادی‘ کی سازش کو ناکام بنا دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کاروباری برادری نے وفاقی بجٹ کو عوام دوست قراردے دیا