اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کرینگے جس کے بعد سوشل میڈیا پر عمران خان کے استعفے کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میدان لگے گا اور دشمن دوست سب دیکھیں گے مگر استعفیٰ نہیں ملے گا۔
وزیر اعظم عمران خان آخری بال تک لڑنے والے کھلاڑی ہیں استعفیٰ نہیں ملے گا میدان لگے گا، دوست بھی دیکھیں گے اور دشمن بھی ۔۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 30, 2022
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آخری بال تک لڑنے والے کھلاڑی ہیں اور جب میدان لگے گا تو دشمن اور دوست سب دیکھیں گے۔
مزید برآں ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے مشہور انگریزی ناول Gulliver’s Travels کا ٹائٹل شیئر کرتے ہوئےکہا کہ سارے بونے مل کر ایک دیو قامت شخص کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں۔
Dwarves trying to knock out a giant… #PakPolitics pic.twitter.com/eRGmJ2Voiu
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 30, 2022