مذاکرات کی ناکامی پر بھی پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین کو استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان طالبان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مذاکرات کی ناکامی پر بھی پاکستان کیخلاف اپنی سَرزمین کو استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان طالبان
مذاکرات کی ناکامی پر بھی پاکستان کیخلاف اپنی سَرزمین کو استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان طالبان

کابل: افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تحریک طالبان کے مذاکرات کامیاب ہوں یا نہیں لیکن پاکستان کے خلاف کسی کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مذاکرات کامیاب ہوں یا نہ ہوں لیکن افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ہوسکتا ہے دونوں فریق کسی نتیجے پر پہنچ جائیں جبکہ افغان طالبان دونوں فریقین کے مابین ثالث کا کردار ادا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا

ترجمان افغان طالب نے مزید کہا کہ پاکستانی طالبان غیر معینہ مدت تک طویل جنگ بندی کا اعلان کر چکے ہیں اور اسی وجہ سے حملوں کے سلسلہ رکا ہوا ہے، ہماری کوشش ہے کہ معاملے میں جلد از جلد کوئی پیشرفت ہو۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ٹی ٹی پی نے جنگ بندی میں غیر معینہ مدت تک کے لیے توسیع کے اعلان کیا تھا جس کا پاکستان نے خیرمقدم کیا۔

Related Posts