سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم پر موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست کردی، وزارت داخلہ کو مراسلے میں جلوسوں کے روٹس پر موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوم عاشورہ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے پیش نظر سندھ حکومت نے موبائل فون سروس معطل کرنے کے لیے درخواست کردی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا، عاشورہ محرم کے دوران جلوسوں کے روٹس پر موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
صوبے کے مختلف اضلاع میں عاشورہ محرم کے جلوسوں کے دوران موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ وزارت داخلہ اس معاملے میں مروجہ قواعد کے تحت فیصلہ کرکے مطلع کرے۔