کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی بارش کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ رات بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ کئی سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی میں گزشتہ روز بارش سے مویشی منڈی تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، جگہ جگہ کیچڑ اور گندا پانی جمع ہونے کے باعث خریداروں اور بیوپاریوں کو جانوروں کی دیکھ بھال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب گزشتہ روز قائدآباد تھانے کے علاقے لانڈھی داؤد چالی کچی آبادی کے قریب گھر کے باہر بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کے باعث چار سالہ بچی چل بسی، جس کی شناخت بلقیس ولد صدیقی آفریدی کے نام سے کی گئی ہے۔

Related Posts