کیا یکم محرم کو سرکاری چھٹی ہوگی؟

مقبول خبریں

کالمز

Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی تصویر

خیبر پختونخوا حکومت نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر یکم محرم کو سرکاری تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، تاہم دیگر صوبوں اور وفاق میں اس حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔

صوبائی محکمۂ انتظامی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ تعطیل مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے اعلان کے ساتھ مشروط ہوگی۔

اس موقع پر صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ محرم اسلامی تعلیمات کے مطابق چار محترم مہینوں میں سے ایک ہے اور ہجری تقویم کا آغاز بھی اسی مہینے سے ہوتا ہے۔

یکم محرم کو بہت سے مسلمان یومِ عمر کے طور پر بھی مناتے ہیں، جو خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ حضرت عمرؓ 23 ہجری (مطابق 644 عیسوی) میں اس روز شہید ہوئے تھے۔

محرم الحرام کا دوسرا اہم دن 10 محرم یعنی یومِ عاشور ہے، جو ایک انتہائی سوگ اور غم کا دن سمجھا جاتا ہے۔

اس دن نواسہ رسول حضرت امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ اپنے اہل خانہ اور وفادار ساتھیوں سمیت میدانِ کربلا میں شہید ہوئے۔

Related Posts