لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ ترین گروپ پارٹی کا حصہ ہے اور وہ عدم اعتماد تحریک میں بھی ہمارا ساتھ دینگے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور نے کہا کہ حکومت کے نمبرز پورے ہیں، اپوزیشن منہ کی کھائے گی، اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پوری امید ہے کہ ق لیگ ہمارے ساتھ رہے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ چودھری برادران بخوبی جانتے ہیں کہ شریف برادران ماضی میں کیسے وعدہ خلافی کرتے رہے ہیں۔
حسان خاور نے کہا کہ ترین گروپ پارٹی کا حصہ ہے، وہ عدم اعتماد کی تحریک میں بھی ہمارا ساتھ دیں گے، پنجاب میں اپوزیشن کو سرپرائز دینے کیلئے ان کے پاس بہت کچھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم لندن کے سیکٹر انچارج رئیس مما کی سزا برقرار