لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کا آغاز ہوچکا ہے ایسے میں گیس کے حوالے سے بھی اہم خبر سامنے آگئی ہے۔
لاہور چیمبر میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے جواد نسیم نے کہا کہ موسمِ سرما میں گیس کا پریشر کم ہوگا اس لئے گھریلو صارفین کو 3 اوقات میں گیس ملے گی تاکہ کھانا پکا سکیں ۔
جواد نسیم نے کہا کہ اس وقت سسٹم میں گیس کم ہوچکی ہے اور انحصار درآمدی آر ایل این جی پر ہے جو بہت مہنگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل صارفین کے لیے نیا کنٹریکٹ لازمی قرادیا گیا ہے، مشکل حالات میں تاجروں کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا، صنعت اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔
وزارتِ خزانہ نے مہنگائی میں کمی کی خوشخبری سنادی
اُن کا مزید کہنا تھا کہ سردیوں کے تین ماہ مشکل ہوں گے، بعض ایسے مقامات جو ٹیل پر ہیں وہاں گیس پریشر کم ہوسکتا ہے۔