بھارت سے کشمیر، دہشتگردی اور پانی پر بات ہوگی، وزیر دفاع

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛فائل)

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت سے مذاکرات ہوئے تو کشمیر، دہشتگردی اور پانی پر بات ہوگی۔ یہ دونوں ممالک کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کا سنہری موقع ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تین اہم نکات ہیں کشمیر، دہشت گردی اور پانی۔ یہ تین ایسے مسائل ہیں جن کی 76 سالہ تاریخ ہے۔ ان معاملات پر بات ہونی چاہیے۔ پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہے۔ یہ دونوں ممالک کیلئے دہشتگردی کے مسئلے کو حل کرنے کا سنہری موقع ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے یہ ہندوستان اور پاکستان دونوں کے لیے سنہری موقع ہے۔ کشمیر پر ٹرمپ کے ریمارکس میں ایک اور پیش رفت ہوئی ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بھی بات ہونی چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تمام جنگیں کشمیر پر لڑی گئی ہیں۔ پرسوں کی جنگ بھی کشمیر پر تھی۔ مودی نے خطے کو جہنم کی صورتحال میں دھکیلنے کی کوشش کی لیکن اللہ نے ہمیں بچا لیا۔ ہماری مسلح افواج آہنی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔ ان مسائل کو اب طے کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بڑی ستم ظریفی ہے کہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک پر الزام اور حملے ہو رہے ہیں۔ پانی کا مسئلہ 1960 کے معاہدے میں طے پایا تھا اور اسے معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ جس طرح سے ہم نے جواب دیا وہ ہماری تیاری کا ثبوت ہے۔ ہم نے جو سخت ردعمل دیا وہ وہ ہے جس سے وہ ابھی تک ٹھیک ہو رہے ہیں۔

Related Posts