اسلام آباد:وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بہت جلد پاکستان اپنی اسمارٹ کرکٹ بال تیارکرے گا۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہم مل کراس مقصد میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
کوکا بورا کی جانب سے تیار کی جانے والی اسمارٹ بال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے پر انہوں نے لکھا کہ سیالکوٹ والو آؤ یہ کام کردکھائیں، میرے خیال میں اس گیند کی تیاری میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
Sialkot walas lets do that shouldn’t be a problem … lets do a joint project with Technology Universities and create own smart cricket ball… https://t.co/SG5QK0wlaE
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 13, 2020