بہت جلد گھی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کریں گے، مفتاح اسماعیل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث گھی بہت جلد 100سے 150روپے سستا ہوجائے گا اور انشاء اللہ ایک ہفتے کے اندر گھی اور خوردنی تیل کی قیمت 350سے 400روپے کلو ہوجائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 123 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 100 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ”پی ٹی آئی نے آنے والی حکومت کے لیے بارودی سرنگیں بچھا دی تھیں، لیکن ملک کی مجموعی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔”

مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی معطلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، چند روز میں آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 1,100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے قابل نیوکلیئر پلانٹس میں سے ایک کل تک آن لائن ہو جائے گا۔ پاکستان اب بھی بجلی کی کمی کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہے جبکہ طلب زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت 6000 میگاواٹ کا شمسی توانائی سے چلنے والا پلانٹ بھی لگا رہی ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو آئی ایم ایف کی قسط ملنے کے بعد صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے زائد ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو چین سے 2.3 بلین ڈالر ملنے کے بعد صورتحال بہتر ہوئی۔

Related Posts