مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کوبے نقاب کرتے رہیں گے: وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کوبے نقاب کرتے رہیں گے: وزیراعظم
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کوبے نقاب کرتے رہیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بلا خوف بے نقاب کرتا رہیگا۔

وزیراعظم عمران خان کا سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے لیے پاکستان کے مزید 3 برس کے لیے انتخاب پر نہایت شاد ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس بڑی سفارتی کامیابی پر میں دفتر خارجہ اور بیرونِ ملک موجود پاکستان کے سفارتی مشنز کے کردار کو سراہتا ہوں جن کی کاوشوں سے عالمی افق پر پاکستان کی حیثیت اور ساکھ میں اضافہ ہوا۔

وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ برداشت کے فروغ اور تعمیری سرگرمیوں کو اپنی ترجیحات کا حصہ بناتے ہوئے ہم سب کے لیے انسانی حقوق کے تحفظ کا عزم کیے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف احترامِ باہمی کی حمایت میں بھی ہمارا مؤقف غیر متزلزل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اتفاقِ رائے کے حوالے سے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا اور یقینی بنائے گا کہ کونسل کے کام کی بنیاد عالمگیریت، غیرجانبداریت، گفت و شنید اور تعاون کے اصولوں پر استوار ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بلاخوفِ احتساب خلاف ورزیاں بھی بینقاب کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان آئندہ تین برسوں کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کے 193 ممالک میں سے 169 ووٹ حاصل کیے۔

Related Posts