عدالتی احکامات کی روشنی میں امدادی کارروائیاں انجام دیں گے، این ڈی ایم اے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Will carry out relief operations in light of court orders: NDMA

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں امدادی کارروائیاں کی انجام دی جائینگی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پچھلے چار ماہ کے دوران پاک چین دوستی کو مزید تقویت ملی ہے اور پاکستان میں چین کے سفیر کے ساتھ ہر ملاقات میں تعاون بڑھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں چین کا تعاون ناقابل فراموش ہے ، جب بھی پاکستان نے مدد کی درخواست کی چین نے آگے بڑھ کر پاکستان کا ساتھ دیا۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ چین نے ٹڈیوں کے خاتمے کے لئے بھی امداد فراہم کی جبکہ ترکی ، جاپان اور دیگر ممالک نے بھی ہمیں مدد فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک میں ایک بار پھر کورونا وائرس پھیل رہا ہے لیکن پاکستان میں ٹڈی دل اور کورونا وائرس کے خطرات تیزی سے کم ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور حکومت عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور عدالتی احکامات کی روشنی میں امدادی کام کریں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کیس میں چیف جسٹس نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی تھی کہ وہ کراچی نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ کریں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں نالوں کی صفائی اور این ڈی ایم اے کا کردار

 کمشنر کراچی بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے نے کراچی میں تین نالوں کی صفائی کی بلکہ کچھ بلاک نالوں کو بھی رواں کردیا۔

Related Posts