کیا آپریشن عزمِ استحکام کیلئے پاکستان کو جدید ترین اسلحہ امریکا فراہم کرے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Will America provide sophisticated arms to Pakistan for Operation Azm-i-Istehkam?

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ آپریشن عزمِ استحکام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین اسلحہ اور جدید آلات فراہم کرے تاہم واشنگٹن نے ابھی تک پاکستان کی درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔

حال ہی میں حکومت پاکستان نے سیاسی اور عسکری دونوں قیادت کے اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف ایک نئے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی تاہم پختونخوا اور بلوچستان میں اپوزیشن جماعتیں اور سول سوسائٹی نئے آپریشن کی مخالفت کر رہی ہیں۔ وہ حکومت پر یہ الزام بھی لگاتے ہیں کہ حکومت نے امریکا کے کہنے پر آپریشن کا اعلان کیا ہے۔ اس تناظر میں آپریشن کے لیے امریکا سے اسلحہ مانگنا ملک میں مزید متنازعہ بنا دے گا۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے امریکی حکومت سے کہا ہے کہ وہ آپریشن عزمِ استحکام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے چھوٹے ہتھیار اور جدید آلات فراہم کرے۔

سفیر مسعود خان نے اس ہفتے کے شروع میں واشنگٹن کے ایک تھنک ٹینک، ولسن سینٹر میں امریکی پالیسی سازوں، اسکالرز، دانشوروں، اور کارپوریٹ رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ “پاکستان نے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے عزمِ استحکام کا آغاز کیا ہے۔ اس کے لیے ہمیں جدید ترین چھوٹے ہتھیاروں اور مواصلاتی آلات کی ضرورت ہے۔

اس کے بعد کے سوال و جواب کے سیشن کے دوران انہوں نے وضاحت کی کہ عزم استحکام تین حصوں پر مشتمل ہے: نظریاتی، معاشرتی اور آپریشنل۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دو مرحلوں پر کام شروع ہو چکا ہے اور تیسرے مرحلے پر جلد عمل درآمد ہو گا۔ابھی تک امریکا نے پاکستان کی جانب سے ہتھیاروں کی درخواست پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

Related Posts