کیا اللہ نے اسرائیل کی رسی تنگ کردی؟ یروشلم کے قریب جنگلات میں آگ بے قابو، خطرے کی گھنٹیاں 

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Wildfires rage near Jerusalem, major road closed, communities evacuated
PBS

یروشلم کے نواحی علاقے میں بدھ کے روز جنگلات میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی جس کے نتیجے میں کئی علاقوں کو خالی کرایا گیا اور اہم شاہراہ کو بند کردیا گیا جبکہ اسرائیل نے عالمی سطح پر امداد کی اپیل کی تاکہ آگ کو بجھایا جا سکے۔

ٹی وی کی فوٹیجز میں دکھایا گیا کہ جنگلات کی آگ یروشلم سے تل ابیب جانے والی مرکزی سڑک روٹ ون پر لگی ہوئی تھی اور لوگ اپنی گاڑیاں چھوڑ کر آگ سے بچنے کے لیے دوڑتے نظر آئے جبکہ دھواں ارد گرد کی پہاڑیوں تک پھیل چکا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا کہ اٹلی اور کروشیا سے تین فائر فائٹنگ طیارے آگ بجھانے کے لیے بھیجے جانے کی توقع ہے۔ اسرائیل نے یونان، قبرص اور بلغاریہ سے بھی امداد کی درخواست کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی کہ 120 فائر اور ریسکیو سروسز نے آگ پر قابو پانے کے لیے درجنوں ٹیمیں، طیارے اور ہیلی کاپٹر روانہ کیے اور فوج نے کہا کہ اس کی سرچ اینڈ ریسکیو فورسز آپریشنز میں مدد کر رہی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ تین علاقوں کو خالی کرایا گیا ہے اور آگ سے اب تک کم از کم 13 افراد زخمی ہوئے تاہم ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔

یہ آگ اسرائیل کے شہداء کے یادگاری دن کے موقع پر شروع ہوئی تھی اور اس کی آزادی کی رات کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں جن میں یروشلم میں ہونے والی مرکزی ریاستی تقریب بھی شامل تھی۔

Related Posts