امریکی ریاست ہُوائی کے ماوئی جنگلات میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے، جبکہ اب تک درجنوں افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوچکے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست ہُوائی کی کاؤنٹی ماوئی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے پہلے روز 6 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ دوسرے روز مزید 2درجن سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق تیز ہوا کے باعث آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے، آگ قریبی قصبے لہینا تک پہنچ چکی ہے، جس نے کئی رہائشی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
سیاحوں اور رہائشیوں کو جنگل کے قریب جانے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ ہزاروں افراد کو پناگاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کا مشن انجام دے رہی ہیں۔