بھارتی خاتون نے بچوں کی بھوک مٹانے کیلئے 150 روپے میں سر کے بال بیچ دیئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indan woman sells her hair for Rs 150 to feed 3 kids

نئی دہلی : بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر سلیم میں ایک بیوہ خاتون نے کمسن بچوں کی بھوک مٹانے کے لیے اپنے سر کے بال 150 روپے میں فروخت کردیے۔

بیوہ خاتون 31 سالہ پریما کے تین کم سن بچے کئی دن سے بھوکے تھے اور خاتون نے اہل محلہ سے مدد کی اپیل کی تاہم خاتون کی کسی نے بھی مدد نہیں کی۔

رپورٹ کے مطابق اہل محلہ اور رشتہ داروں کی جانب سے مدد نہ کیے جانے کے بعد خاتون نے بال خریدنے کے لیے آنے والے شخص کو محض 150 روپے میں اپنے سر کے بال فروخت کردئیے۔

مزید پڑھیں: بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی بہتی گنگامیں ہاتھ دھونے والے 2543افسران کے نام خارج

بال خریدنے والے شخص نے بتایا کہ بالوں سے وگ بنایا جائے گا جس کے بعد خاتون نے موقع پر اپنا سر منڈوالیا اور بالوں کو 150 روپے میں فروخت کردیا۔

بال فروخت کرنے کے بعد ملنے والے 150 میں سے خاتون نے 100 روپے کاکھاناخریدااورباقی 50 روپے سے کیڑے مار زہریلی دوا خرید کر خودکشی کی کوشش بھی کی۔

دکاندار نے خاتون کو دوا دینے سے انکار کیا تو خاتون نے دوسری زہریلی چیزوں سے زندگی ختم کرنے کی کوشش کی تاہم اسے اپنی بہن نے بچالیا اور ایک گرافک ڈیزائنر نے سوشل میڈیا پر خاتون کی کہانی شیئر کی تو کئی لوگوں نے اس خاتون کی مدد کی۔

Prema sells her hair for Rs 150 to feed 3 kids

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کے سر منڈوانے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد کئی افراد نے اس خاتون کی مدد کی اور انہیں ڈیڑھ لاکھ روپے تک مالی معاونت مل گئی۔

پریما نامی خاتون نے اسکی کہانی شیئر کرنے والے گرافک ڈیزائنر سمیت ان تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی مالی مدد کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پریما کے شوہر نے کچھ عرصہ قبل اس وقت خودکشی کرلی تھی جب انہیں اپنے ہی رشتہ داروں نے کاروبار کے دوران دھوکا دیا تھا۔

Related Posts