ممبئی کی پارٹی میں مفتی انس ثنا خان کو گھسیٹ کر کیوں لے جا رہے تھے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی میں بابا صدیق کی طرف سے منعقدہ افطار پارٹی میں جہاں تمام بڑے بھارتی سُپر اسٹارز نے شرکت کی وہیں شوبز سے کنارہ کشی کرنے والی اداکارہ ثناء خان کو بھی اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ دیکھا گیا۔

اس شاندار افطار پارٹی سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ثناء خان اور ان کے شوہر مفتی انس کو جلدی سے پنڈال کے اندر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔اور ثناء خان کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے ‘کہ میں مزید نہیں چل سکتی تھک گئی ہوں‘۔

تا ہم اس ویڈیو کے پوسٹ ہونے کے فوراً بعد، بہت سے لوگوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور مداح تشویش کا شکار ہوگئےکہ مفتی انس انہیں کیوں کھینچ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

ایک صارف نے لکھا، ’ااس حالت میں اتنی تیزی سے کیوں کھینچ رہا ہے،‘ جبکہ دوسرے نے لکھا، “وہ اسے اس طرح کیوں گھسیٹ رہا ہے… وہ حاملہ ہے، بیہودہ رویہ!‘

تا ان تبصروں کے بعد ثناء خان کا موقف بھی سامنے آگیا ۔ سابقہ اداکارہ ثناء خان نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا کہ آخر اس وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو ابھی ابھی میرے نوٹس میں آئی ہے،  اور میں جانتی ہوں کہ یہ میرے تمام پیارے بھائیوں اور بہنوں حقیقت میں مجھےبھی عجیب لگ رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ  جب ہم باہر آئے تو ڈرائیور اور کار سے ہمارا رابطہ ٹوٹ گیا اور میں معمول سے زیادہ دیر تک کھڑی رہی اور پسینہ آنا شروع ہوگیا ، بے چینی کے باعث وہ جلدی سے مجھے اندر لے جانا چاہ رہے تھے تاکہ میں بیٹھ کر پانی پی سکوں‘۔

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ’میں نے ہی ان سے کہا کہ چلو جلدی سے اندر چلتے ہیں کیونکہ ہم ان لوگوں کو پریشان نہیں کرنا چاہتے تھے جو وہاں موجود تمام مہمانوں کی تصویریں کلک کر رہے تھے۔ تو صرف ایک درخواست ہے کہ براہ کرم دوسری صورت میں مت سوچیں۔ آپکی تشویش کے لیے ایک بار پھر آپ سب کا شکریہ۔یہاں سب کے لیے ڈھیروں پیار‘۔

Related Posts