خواتین پر مبنی فلم ’دھکڑ‘ کی سینیما گھروں میں نمائش کیوں رُک گئی؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواتین پر مبنی فلم ’دھکڑ‘ کی سینیما گھروں میں نمائش کیوں روکی گئی؟
خواتین پر مبنی فلم ’دھکڑ‘ کی سینیما گھروں میں نمائش کیوں روکی گئی؟

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بالی ووڈ اسٹار کنگنا رناوت ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہیں اپنے کرداروں کے ساتھ تجربہ کرنے کا جنون ہے اور وہ ہمیشہ سے اپنے کرداروں کیساتھ کچھ الگ کرتی رہتی ہیں۔

کنگنا رناوت کی فلم تھلاوی ہو یا مانیکرنیکا، انہوں نے ہمیشہ ثابت کیا کہ وہ اپنے کرداروں کو لے کر ہمیشہ محنت کرتی ہیں، اس سال کی اُن کی ایک اور بہت ہی مختلف موضوع پر بنائی گئی فلم دھکڑ ریلیز ہوئی ہے۔

دھکڑ

کنگنا رناوت کی فلم دھکڑ ہندی زبان پر مبنی ایکشن ڈرامہ فلم ہے جو کہ سہیل مکلائی، دیپک مکوت اور سوہم راک کے بینر تلے بنی ہے، فلم 20 مئی 2022 کو ہندوستان میں ریلیز ہوئی ہے۔

فلم کی نمائش بند

حیران کن طور پر فلم کو نمائش کے ٹھیک ایک ہفتے کے بعد سینیما گھروں میں روک دیا گیا۔

شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کے ریلیز کے 8 ویں دن بھارت بھر میں صرف 20 ٹکٹ فروخت ہوئے اور 4 ہزار420 روپے کی کمائی ہوئی۔ فلم کی ریلیز کے پہلے دن ہی فلم کے فلاپ ہونے کے آثار نمایاں تھے، فلم نے پہلے دن ملک بھر میں صرف 50 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کا بزنس ملک بھر میں آہستہ آہستہ نیچے آتا چلا گیا اور اب 8ویں دن اس کی مجموعی آمد تقریباً 3 کروڑ روپے ہے۔

کاسٹ

کنگنا رناوت کے علاوہ اس فلم میں ارجن رامپال، دیا دتہ، ساسوتا چٹرجی اور شریب ہاشمی شامل ہیں۔

بجٹ

رزنیش گھئی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دھکڑ کو مجموعی طور پر 10 کروڑ روپے کے بجٹ پر بنایا گیا ہے۔

فلم نے کتنا منافع کمایا

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق دھکڑ نے 20 لاکھ روپے منافع کمایا ہے۔ فلم کی تھیٹر ریلیز کے آٹھویں دن 4,420 اور پورے ملک میں صرف 20 ٹکٹ فروخت کرنے میں کامیاب ہوئے۔

بھول بھلیاں 2 سے مقابلہ

فلم کو ریلیز ہونے کے ٹھیک ایک ہفتے کے بعد کارتک آریان کی فلم بھول بھلیاں 2 سے تبدیل کردیا گیا کیونکہ سینیما مالکان کو ایسا لگ رہا تھا کہ یہ فلم اُس طرح سے منافع کمانے میں ناکام ہے جیسا کہ اُسے حاصل کرنا چاہیے۔

فلم کیوں ناکام ہوئی؟

اس میں کوئی شک نہیں کہ کنگنا رناوت بالی ووڈ کی بہت ہی کامیاب اداکارہ ہیں اور اُن کی فلمیں ہمیشہ سے بہت ہی کمال ہوتی ہیں لیکن اُن کی اس فلم کی ناکامی پر سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ فلم اپنی کہانی کی وجہ سے ناکام ہوئی ، کنگنا رناوت کو سوچ سمجھ کر کہانی کا انتخاب کرنا چاہیے تھا۔

Related Posts