مشہور ٹک ٹاکر کھابے لیم کو امریکی حکام نے کیوں گرفتار کرلیا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟
zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Why was famous TikToker Khaby Lame arrested in the US?
TikTok

سوشل میڈیا کی دنیا کے مشہور چہرے کھابے لیم جنہوں نے ہمیشہ بغیر کوئی لفظ کہے لاکھوں لوگوں کو ہنسایا، اب ایک سنجیدہ معاملے میں پھنس گئے ہیں، انہیں امریکا کے ہارٹس فیلڈجیکسن اٹلانٹا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ 6 جون کو اس وقت پیش آیا جب 25 سالہ اطالوی ٹک ٹوک اسٹار لاس ویگاس پہنچے۔ اس واقعے سے امریکا میں سابق صدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کی جھلک ملتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی امیگریشن حکام نے انہیں ویزا کی مدت سے زائد رہنے کی بنا پر روکا تھا۔ بعد میں امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے تصدیق کی کہ کھابے لیم نے ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کی تھی تاہم انہیں اسی دن “رضاکارانہ روانگی” کی شرط پر رہا کر دیا گیا۔

کھابے لیم اصل میں سینیگال سے تعلق رکھتے ہیں یکن انہوں نے کم عمر میں اٹلی ہجرت کی اور 2022 میں اطالوی شہریت حاصل کی۔

ان کی شہرت کورونا وبا کے دوران شروع ہوئی جب ان کی فیکٹری بند ہو گئی۔ انہوں نے اپنے فارغ وقت میں خاموش اور مزاحیہ ویڈیوز بنانا شروع کیں، جن میں مشکل ترین ٹیوٹوریلز کو آسان، بے لفظ حل کے ذریعے دکھایا جاتا تھا جس نے دنیا بھر میں ان کی مقبولیت بڑھا دی۔

اب کھابے لیم کے ٹک ٹوک پر 162 ملین سے زائد فالوورز ہیں، اور ان کا سادہ، خاموش اور منفرد مزاحی انداز ان کی عالمی شہرت کی کلید بنا ہے۔ وہ یونیسف کے خیر سگالی سفیر بھی ہیں۔

فوربز کے مطابق انہوں نے جون 2022 سے ستمبر 2023 کے درمیان برانڈز اور مارکیٹنگ منصوبوں سے تقریباً 16.5 ملین ڈالر کمائے۔

ان کی گرفتاری کے حوالے سے بحث اس وقت تیز ہوئی جب پرو ٹرمپ سیاسی سرگرم کارکن بو لاڈون نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کھابے لیم کے خلاف ذاتی طور پر شکایت درج کروائی ہے۔ اگرچہ ابتدا میں اس دعوے پر شک کیا گیا۔

یہ واقعہ امریکا میں امیگریشن قوانین کی سخت نگرانی کے عروج پر پیش آیا ہے خاص طور پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے تحت، جنہوں نے غیر قانونی افراد کے خلاف سخت کارروائیاں بڑھا دی ہیں۔

اب تک کھابے لیم کی جانب سے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں ہوا تاہم ان کے لاکھوں مداح ان کی خیریت کی تصدیق اور وضاحت کے منتظر ہیں۔

Related Posts