یہ تو لیسبین نکلیں۔۔جانتے ہیں کوہلی کو شادی کی پیشکش کرنیوالی خاتون کرکٹر نے لڑکی سے ہی کیوں شادی کی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی کو شادی کی پیشکش کرنے والی انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینیل وائیٹ نے حال ہی میں اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرلی ہے جس سے ان کا ہم جنس پرست ہونا ثابت ہوگیا۔

خاتون کرکٹر نے 22اگست کو لندن کے چیلسی اولڈ ٹاؤن ہال میں ایک خوبصورت تقریب کے دوران اپنی گرل فرینڈ جارجی ہوج سے شادی کی جبکہ گزشتہ برس ہی جنوبی افریقہ میں ان دونوں نے منگنی بھی کی تھی۔ دونوں نے شادی کی ایک چھوٹی سی تقریب میں جشن بھی منایا۔

ڈینیل وائیٹ نے جس جارجی ہوج سے شادی کی ہے وہ اسپورٹس ایجنٹ ہیں اور دونوں نے دلہن کا ہم رنگ سفید لباس پہنا اور خوشی کے ساتھ ایک دوسرے سے شادی کے روایتی وعدے بھی کیے۔ اس خاص دن کی کچھ خوبصورت تصاویر بھی سوشل میڈیا پر ڈال دی گئیں۔

تصاویر دیکھتے ہی ویراٹ کوہلی کے مداح دنگ رہ گئے۔ کیونکہ یہی خاتون کرکٹر ویراٹ کوہلی کو بھی شادی کی پیشکش کرچکی تھیں۔ آج سے 10 سال قبل 2014 میں اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انگلینڈ کی کرکٹر ڈینیل وائیٹ نے کہا کہ ویراٹ کوہلی، مجھ سے شادی کرو۔

ماضی میں یہی خاتون کھلاڑی سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی قریبی دوست بھی رہ چکی ہیں اور ان کی دوستی 2010 کی دہائی کے آخر میں شروع ہوئی تھی جو 2022 میں اس وقت عروج کو پہنچی جب دونوں کی ایک تصویر وائرل ہوئی۔

تصویر وائرل ہوتے ہی دونوں کے مابین رومانتی تعلقات کی افواہیں پھیل گئیں اور انٹرنیٹ پر سچن ٹنڈولکر کے مداحوں میں بھی ہلچل مچ گئی۔ کچھ ہی وقت کے بعد ڈینیل وائیٹ نے اپنی طویل المدتی دوست جارجی ہوج سے منگنی کا اعلان کردیا تھا جس سے تمام تر افواہوں کا خاتمہ ہوگیا۔

Related Posts