حلیم عادل شیخ کے جرائم پر شبلی فراز کیوں پردہ پوشی کررہے ہیں، مرتضی وہاب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دھرنے دینے والی جماعتیں مہنگائی کیخلاف دھرنا کیوں نہیں دیتیں؟مرتضیٰ وہاب
دھرنے دینے والی جماعتیں مہنگائی کیخلاف دھرنا کیوں نہیں دیتیں؟مرتضیٰ وہاب

کراچی:ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے جرائم پر شبلی فراز کیوں پردہ پوشی کررہے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے سینیٹر شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز کی باتوں سے لگتا ہے کہ حلیم عادل شیخ دنیا کے معصوم انسان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر الزام تراشی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، حلیم عادل شیخ کو بچانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے شبلی فراز کو سامنے کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے کرتوت شاید شبلی فراز کے علم میں نہیں ہیں، حلیم عادل شیخ تحریک انصاف کے ٹائیگر کے روپ میں لینڈ گریبر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پولنگ اسٹیشن پر مسلح افراد کے ساتھ دھاوا بولنے پر موصوف کی گرفتاری ہوئی، شبلی فراز کو چاہیے کہ پریس کانفرنس سے پہلے حلیم عادل شیخ کی حرکتیں ملاحظہ فرمائیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ شبلی فراز تحریک انصاف کی عقیدت میں کورچشم ہو کر بیانات دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سیاسی انتقام کی آگ میں اندھی ہوچکی ہے۔خرم شیر زمان

Related Posts