شیر افضل مروت نے پارٹی اختلافات پر بیان دینے کا سلسلہ بند کیوں کیا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیر افضل مروت
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی اختلافات پر بیان دینے کا سلسلہ بند کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 2 ماہ سے میڈیا پر پی ٹی آئی میں اختلافات کی بازگشت ہے۔ میں اپنے تمام اختلافات ختم کر رہا ہوں۔

اپنے ایک بیان میں تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ مجھے پارٹی اختلافات جیسے معاملات میں اپنی بھی غفلت نظر آئی اور احساس ہوا کہ اپنے کردار کا تعین ذمہ داری سے کرنا چاہئے۔ آج کے بعد میں پی ٹی آئی میں اختلافات کے کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا۔

بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ ”پارٹی کے اندر اگر میرے خلاف بھی پراپیگنڈہ ہوا تو کوئی جواب نہیں دوں گا۔“ خیال رہے کہ شیر افضل مروت نے ہفتے کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر سے اختلاف کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے شہریار آفریدی کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی نے خرم ذیشان کیلئے آواز اٹھائی جس کا نام ڈراپ کیا جانا عمران خان کے فیصلے کی توہین ہے۔جو لوگ میری کھینچا تانی کر رہے ہیں، میں کھل کر ان کے ساتھ کروں گا، میرے بغض میں یہ کرنے والے پارٹی کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار ہیں۔

Related Posts