ذاتی تصاویر شیئر کیوں کیں؟ انوشکا شرما کا اظہار برہمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ذاتی تصاویر شیئر کیوں کیں؟ انوشکا شرما کا اظہار برہمی
ذاتی تصاویر شیئر کیوں کیں؟ انوشکا شرما کا اظہار برہمی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اوربھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی والدین کے رتبے پر فائز ہونے کے قریب ہیں، اس جوڑے کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ جوڑا اپنے معمولات سے متعلق تصاویر کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔

انوشکا اور ویرات کے گھررواں ماہ بچے کی آمد متوقع ہے۔ چیک اپ کیلئے ڈاکٹرکے پاس جاناہویا کہیں اور، پاپارازی انوشکا کی تصاویر کی تاک میں رہتے ہیں لیکن حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں انوشکا نے اس حوالے سے شدید ناراضگی کا اظہارکیا ہے۔

حال ہی میں اس خوبصورت جوڑے کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی جس میں دونوں گھرکی بالکونی میں آمنے سامنے بیٹھے ہیں۔اپنی نجی زندگی میں اس حد تک دخل اندازی پر انوشکا نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اس حوالے سے شدید تحفظات اور برہمی کا اظہار کیا۔

اسکرین شاٹ شیئرکرنے والی انوشکا نے مذکورہ پبلیکیشن ادارے اور فوٹوگرافر کے حوالے سے لکھا ”درخواست کے باوجود یہ ادارہ اور فوٹوگرافر ہماری ذاتی زندگی میں مداخلت کررہے ہیں، ایسا کرنا فوری بند کیا جائے“۔

واضح رہے کہ انوشکا شرماکا کہنا تھا کہ وہ اپنے ہونے والے بچے کو سوشل میڈیا پرسامنے لانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔لہٰذا اس قسم کی تصاویر کو شیئر کرنے سے پرہیز کیا جائے۔

انوشکا شرما کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ”میرے خیال سے آپ کے بچے کو یہ فیصلہ خود کرنے کے قابل ہونا چاہیے، کسی بھی بچے کو دوسروں سے زیادہ خاص نہیں بنانا چاہیے“۔

یاد رہے کہ اگست 2019 میں مداحوں کو ہونے والے بچے سے متعلق خبردینے والی اس جوڑی کی شادی دسمبر 2017 میں اٹلی کے شہر میلان میں ہوئی تھی اور بعد ازاں بھارت میں دواستقبالیے دیے گئے تھے۔دونوں کی شادی کی میڈیا پر خوب دھوم مچی تھی اور دونوں کو ہر طرف سے مبارکبادیں دی گئی تھیں۔

Related Posts