پی ٹی آئی نے مداخلت کا مسئلہ عدالت سے باہر حل کرنیکا مطالبہ مسترد کیوں کیا؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف
(فوٹو: ای ٹریبیون)

پی ٹی آئی  نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا عدالتی امور میں مداخلت کے حوالے سے 6 ججز کے خط کا مسئلہ عدالت سے باہر حل کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

مقامی اخبار (ڈان) کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کا مشورہ ثبوت ہے کہ پاکستان میں قانون بے اصول ہوچکا ہے۔ سپریم کورٹ رانا ثناء اللہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کرے جبکہ موجودہ حکومت خود ایک معاہدے سے اقتدار میں آئی۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی جماعت ججز کو ڈیل کا مشورہ دے رہی ہے۔ پاکستان کو پاک افغان سرحد پر بڑھتی کشیدگی کو بھی دیکھنا ہوگا۔ ریاست اپنی ترجیحات کا از سر نو جائزہ لے اور مسئلے کا پائیدار اور مستقل حل نکالنے کی حکمتِ عملی تلاش کرے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں مسلسل تناؤ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسیوں کے باعث ہوا۔ عمران خان کے خلاف ٹیریان وائٹ کیس کو ایک سال بعد دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے پر شدید تشویش ہے۔ عمران خان کے مخالفین کو 3 کیسز میں مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں ہوسکے۔

Related Posts