نسیم شاہ کی انگریزی کا مذاق کیوں اُڑایا؟، پاکستانی صارفین بھارتیوں پر آگ بگولا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نسیم شاہ کی انگریزی کا مذاق کیوں اُڑایا، پاکستانی صارفین بھارتیوں پر آگ بگولا
نسیم شاہ کی انگریزی کا مذاق کیوں اُڑایا، پاکستانی صارفین بھارتیوں پر آگ بگولا

کراچی: بھارت کے ایک صارف کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی کمزور انگلش سے متعلق ویڈیو پر قومی کھلاڑی کے چاہنے بھارتی صارفین پر آگ بگولا ہوگئے اور کھری کھری سنادیں۔

بھارت کے ایک اکاؤنٹ سے کچھ روز قبل پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایک پرانی ویڈیو کو ایڈیٹ کرکے شیئر کیا گیا جس میں انھیں پاکستانی کھلاڑی محمد نواز کے ہمراہ دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو معروف برانڈ Lenovo پڑھنے میں مشکل پیش آرہی ہے، جبکہ دقت کے باوجود نسیم شاہ لینووو عجلت میں غلط پڑ گئے۔

پاکستانی شائقین ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نسیم شاہ کی حمایت میں میدان میں آگئے، کسی نے بھارتی کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا تو کسی نے بھارتی صارفین کو اچھی انگریزی کے بجائے کھیل کی اہمیت یاد دلائی۔

پاکستانی صارف نے نسیم شاہ کی حمایت میں لکھا کہ وہ پاکستانی ہیں نہ کہ انگریزوں کا غلام، بڑے ہو جاؤ جبکہ عبداللہ عفان نامی صارف نے لکھا کہ نسیم شاہ لینووو نہیں پڑھ سکتا اور بھارتی کھلاڑی نسیم شاہ کو نہیں کھیل سکتے۔

اسکرین گریب

ایک صارف نے بھارتیوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نسیم کو انگریزی نہیں آتی لیکن 2 گیندوں پر 2 ٹیموں کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنا آتا ہے۔یہ کمنٹس آنے کے بعد بھارتی صارفین کی بولتی بند ہوگئی۔

Related Posts