جنید خان نے شوٹنگ کے دوران صنم سعید کو اصل میں تھپڑ کیوں مارا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنید خان
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جنید خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شوٹنگ کے دوران صنم سعید کو اصل میں تھپڑ مار دیا جس پر معذرت بھی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت اور گفتگو کے دوران جنید خان نے اپنی زندگی میں ڈرامے کے سب سے عجیب سین کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ یہ واقعہ 2012 میں ڈرامہ سیریل متاعِ جان کی شوٹنگ میں ہوا تھا۔

گفتگو کے دوران اداکار جنید خان نے کہا کہ ڈرامہ سیریل متاعِ جان کی شوٹنگ میرے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں ہوئی۔ ڈرامے میں ایک سین تھا جس میں مجھے صنم سعید کو تھپڑ مارنے کا کہا گیا۔ ہدایت کارہ مہرین جبار نے مجھے منظر حقیقی دکھانے کیلئے اصل تھپڑ مانے کی ہدایت کی۔

اداکار جنید خان نے کہا کہ میں نے اصل میں تھپڑ مارنے کی بات پر حیران ہو کر کہا کہ یہ میں نہیں کروں گا۔ مہرین جبار نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ سب کچھ حقیقی لگے۔ مجھ سے صنم سعید نے بھی اصرار کیا جس پر مجھے راضی ہونا پڑا۔ ہم نے سین ریکارڈ کروایا تو میں نے ہلکا سا تھپڑ ماردیا۔

جنید خان نے کہا کہ مہرین جبار خوش نہیں ہوئیں کیونکہ ڈرامے میں سین حقیقی نہیں لگ رہا تھا۔ میں نے ایک اور شاٹ دے کر صنم سعید کو زور دار تھپڑ لگایا۔ واضح طور پر صنم سعید کا تھپڑ کے باعث تکلیف میں ہونا ڈرامے میں نظر آگیا۔ یہ میرے کیرئیر کا بد ترین سین تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے صنم سعید سے معذرت بھی کی اور اب اگر میرے پاس ایسا کوئی سین آتا ہے جس میں تھپڑ مارنا ہو تو میں ہوا سے ہی ہاتھ گزارتا ہوں اور کوئی اصل میں تھپڑ مارنے کا کہے تو میں کہتا ہوں کہ کیمرے کا زاویہ ایسا رکھیں اور ایڈیٹنگ میں تھپڑ کی آواز لگائیں۔ میں کسی کو حقیقت میں تھپڑ نہیں مارسکتا۔

 

Related Posts