سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیوں کیا جارہا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے بائیکاٹ کے درمیان شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کو بھی اب سوشل میڈیا پر اسی طرح کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ٹوئٹر پر #BoycottPathanMovie کا ہیش ٹیگ سامنے آیا ہے۔ لیکن کیوں؟

رواں سال بالی ووڈ میں ریلیز ہونے والی کئی فلموں پر عوام نے بائیکاٹ اور پابندی کا مطالبہ کیا، جس کی وجہ سے سینیما گھروں میں سناٹا ہے اور فلمیں باکس آفس پر کاروبار کرنے میں ناکام ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیوں کیا جارہا ہے؟

شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ کو کوئی خاطر خواہ ردعمل نہیں مل رہا ہے، کیونکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فلم کے بائیکاٹ کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اِس کی وجہ اُن کا پرانا انٹرویو ویڈیو کلپ بتایا جارہا ہے جس میں شاہ رخ خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ بھارت میں عدم برداشت بڑھ رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر کنگ خان کا یہ کلپ شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت عدم برداشت کا شکار ملک ہے تو پھر شاہ رخ خان اس ملک میں کیوں رہ رہے ہیں؟

سامعین کے درمیان عدم برداشت

رنبیر کپور کی شمشیرہ سے لے کر عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا اور اب شاہ رخ خان کی فلم پٹھان تک، ایسا لگتا ہے کہ بھارتی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہیں، یہاں تک کہ انڈسٹری کے معروف اداکاروں کی فلموں کے بھی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

بائیکاٹ کا رجحان

بائیکاٹ کا رجحان مشہور شخصیات کے ماضی کے بیانات اور مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ اس طرح کے رحجان نے فلم سازوں اور اداکاروں کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

Related Posts