عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ایک ٹیپ ریکارڈر ہیں اور ہر سیاسی جماعت کیلئے گانا گا سکتے ہیں۔
میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ ثقافتی تعلقات بحال کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلاحی کام کرنے جا رہا ہوں جو پہلے سے بنی فلاحی تنظیمیں ہیں ان کو فنڈز دیا کریں گے ان کی مدد کریں گے۔
راحت فتح علی خان نے کہا کہ آئندہ ماہ فروری میں ورلڈ ٹور پر جارہا ہوں، یہ ورلڈ ٹور جنوبی افریقا سے شروع ہوگا جس میں امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت 20 ملکوں کا دورہ کروں گا۔
2024 میں کس سیاسی جماعت کیلئے نغمہ گائیں گے؟ اس سوال پر راحت فتح علی کا کہنا تھا کہ میرا ہر جماعت کیلئے نغمہ ہوتا ہے، میں ایک ٹیپ ریکارڈر کی طرح ہوں، جس نے اپنی کیسٹ لگانی ہے لگا لے۔
گلوکار نے سیاست میں آنے کے سوال پر کہا کہ نہیں میں اس قابل نہیں ہوں کہ سیاست کروں۔