کیا کنگ کا کیریئر ختم! بابر اعظم پی سی بی کی عید ویڈیو میں کیوں شامل نہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Why is Babar Azam Missing From PCB’s Eid Video?
FILE PHOTO

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعہ کے روز عیدالاضحی کے موقع پر ایک خصوصی ویڈیو جاری کی جس میں قومی کرکٹرز نے دنیا بھر میں موجود مداحوں کے لیے محبت بھرے پیغامات اور عید کی مبارکبادیں پیش کیں لیکن اس ویڈیو میں سابق کپتان بابر اعظم شامل نہیں ہیں۔

اس ویڈیو میں جن کھلاڑیوں کی جھلک دکھائی گئی ان میں کپتان سلمان علی آغا، محمد رضوان، فہیم اشرف، محمد حارث، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان اور عامر جمال شامل تھے۔

پاکستان کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم کی اس ویڈیو میں عدم موجودگی سوشل میڈیا پر فوری طور پر موضوعِ بحث بن گئی ہے۔

مداحوں نے حیرانی اور مایوسی کا اظہار کیا۔ کئی ناظرین نے کہا کہ وہ خاص طور پر بابر اعظم کا پیغام سننے کے لیے ویڈیو دیکھنے آئے تھے مگر آخر میں یہ سوال لے کر رہ گئے کہ وہ کہاں ہیں؟

 

یہ غیر حاضری اس لیے بھی قابلِ توجہ ہے کہ بابر اعظم کو حالیہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز سے تو ڈراپ کیا گیا مگر وہ اب بھی پاکستان کرکٹ کے مقبول اور سب سے قابلِ فخر چہرہ سمجھے جاتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ محمد رضوان اور شاہین آفریدی جو خود بھی اس سیریز کا حصہ نہیں تھے، اس ویڈیو میں شامل تھے مگر بابر کی عدم موجودگی نے پی سی بی کے فیصلوں پر مزید تنقید اور قیاس آرائی کو جنم دیا۔

مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا، ایک صارف نے لکھاکہ “میں پوری ویڈیو بابر اعظم کے عید پیغام کا انتظار کرتا رہاجبکہ دیگر نے اس غیر موجودگی کو “دل توڑ دینے والا لمحہ” قرار دیا۔

پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم کی اس ویڈیو میں عدم شمولیت پر تاحال کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔

Related Posts