بھارتی کرکٹ ٹیم 2023 کے ایشیا کپ کیلئے دورہ پاکستان سے کیوں گھبرارہی ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کیلئے دورہ پاکستان سے کیوں گھبرارہی ہے؟
بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کیلئے دورہ پاکستان سے کیوں گھبرارہی ہے؟

بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ اُن کی مینز کرکٹ ٹیم آئندہ کھیلے جانے والے ایشیا کپ کیلئے پاکستان کا دورہ نہیں کریگی۔

یہ فیصلہ منگل کو بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) کی سالانہ جنرل میٹنگ میں کیا گیا، جس میں بی سی سی آئی اس نتیجے پر پہنچا کہ وہ ایشیا کپ میں شرکت کیلئے اپنی ٹیم کو پاکستان نہیں بھیجے گی اور اُن کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ ٹورنامنٹ کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کیا جائے۔

کسی دوسرے مقام پر ٹورنامنٹ منتقل کرنے کی تجویز

بی سی سی آئی کی جانب سے ایشیا کپ پاکستان کے بجائے کسی اور مقام پر منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور اے سی سی کے صدر جے شاہ نے کہا کہ ہم کسی طور پر ایشیا کپ کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرینگے اور ہم چاہتے ہیں کہ ٹورنامنٹ کو کسی اور مقام پر منتقل کیا جائے۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں منعقد ہونے والا ایشیا کپ ملک کے کشیدہ حالات کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہواتھا۔ بعدازاں 2023 کا ایشیا کپ پاکستان میں کھیلا جانا ہے جس میں بھارت نے شرکت سے منع کردیا ہے اورکہا ہے کہ اسے کسی اور مقام پر منتقل کیا جائے۔

پاکستان کا ردعمل

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کے اس فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے بھی سر جوڑ لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اس بات پر غور کررہا ہے چونکہ اے سی سی رکن ممالک کے مفادات کے تحفظ کی ذمہ دار ہے لہٰذا اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام ہورہا ہے تو اُس کے ساتھ رہنے میں کوئی فائدہ نہیں ہے۔

آخری بار بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کب کیا تھا؟

بھارتی کرکٹ ٹیم نے آخری بار 2008 کے ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

دونوں کے درمیان آخری بار سیریز 2012 میں کھیلی گئی تھی جب پاکستان نے تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے بھارت کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے، دونوں روایتی حریفوں نے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی اور صرف آئی سی سی اور اے سی سی کے ایونٹس میں ایک دوسرے سے ٹکرائے ہیں۔

حاصلِ بحث

یہ پہلا موقع نہیں کہ جب بھارت نے پاکستان میں کھیلے جانے والے کسی ایونٹ میں شرکت کرنے سے منع کیا ہو ۔ بی سی سی آئی نے ہمیشہ کھیل کی سیاست کی لیکن انھیں اپنے اس ردعمل پر غور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دونوں ممالک کی عوام روایتی حریفوں کے درمیان مزید میچز دیکھنا چاہتے ہیں لہٰذا اس معاملے پر بی سی سی آئی کو سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے۔

Related Posts