مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز گِل کو قانونی نوٹس کیوں بھجوایا گیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز گِل کو قانونی نوٹس کیوں بھجوایاگیا ہے؟
مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز گِل کو قانونی نوٹس کیوں بھجوایاگیا ہے؟

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر بھارتی کمپنی کو فنڈنگ دینے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود سمیت دیگر رہنماؤں نے ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وکلاء نے شاہد خاقان عباسی پر بھارتی کمپنی کو فنڈنگ دینے کا الزام عائد کرنے پر شہباز گِل کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے، ہم ان کا ہر جھوٹ ان کے منہ پر ماریں گے اور ان کو عدالتوں میں لایا جائے گا۔

ن لیگی رہنماؤں نے کہا کہ جھوٹ کی بنیاد پر بیانیہ بنانے والے بھی 62، 63 کی زد میں آتے ہیں، شہباز گل میں ذرا سی بھی شرم ہے تو ہمارے قانونی نوٹس کا جواب قوم کے سامنے رکھیں۔ ہم نے توشہ خانہ، فارن فنڈنگ کے ثبوت سامنے رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

خاتون جج کو دھمکانے کا کیس، عمران خان پر کل فرد جرم عائد کی جائے گی، سرکلر جاری

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں جھوٹ کی بنیاد پر ایک بیانیہ بنارہا ہے، 21 سال میں قوم کو جھوٹ بولنا، بدتمیزی سکھائی گئی، دشمنوں والا کام پی ٹی آئی اور اس کے حواریوں نے کیا۔

لیگی رہنماؤں نے عدالتوں سے اپیل کی کہ ان کیسوں کا سمری ٹرائل کرتے ہوئے فوری فیصلے دیے جائیں۔

 

Related Posts