ایشوریا رائے ہر جگہ اپنی بیٹی آرادھیا کو لیے کیوں پھرتی ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے نے ہر جگہ اپنی بیٹی آرادھیا بچن کو ساتھ لے جانے کی وجہ بتا دی۔

ابوظہبی میں ایوارڈ فنکشن کی تقریب سے قبل ایشوریا رائے اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ تصاویر بنوانے ریڈ کارپٹ پر آئیں تو ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ ہر جگہ آرادھیا بچن کو لے کر کیوں جاتی ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کیونکہ آرادھیا میری بیٹی ہے۔ میں جہاں بھی جاؤں گی یہ میرے ساتھ رہے گی اور جائے گی۔

ایک ہفتے قبل پیرس فیشن ویک میں بھی آرادھیا بچن نے ایشوریا رائے کے ساتھ شرکت کی تھی۔ آرادھیا بچن ہمیشہ تمام نجی اور شوبز تقریبات میں ایشوریا رائے کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔

متعدد افراد نے کم عمری سے ہی آرادھیا بچن کو گلیمرس تقریبات میں ساتھ لے جانے پر ایشوریا رائے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے ایشوریا سے سوال کیا تھا کہ جب آرادھیا ہر وقت آپ کے ساتھ بیرون ملک گھومتی رہتی ہے تو پڑھائی کس وقت کرتی ہے؟

Related Posts