چائے نہ ملنے پر کچھ افراد سردرد کی شکایت کیوں کرتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائے کو انتہائی شوق سے استعمال کیا جاتا ہے، اسے اگر دنیا کا سب سے مشہور اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مشروب کہا جائے تو مبالغہ نہ ہوگا۔ یہ گرم مشروب بہترین ذائقے کا حامل ہوتا ہے اسی لئے اسے تمام عمر کے افراد پسند کرتے ہیں۔

اس مشروب کے کچھ لوگ اتنے عادی ہوجاتے ہیں کہ اگر انھیں یہ مخصوص وقت پر نہ ملے تو انہیں سردرد کا سامنا ہوتا ہے۔ اس کے پیچھے چھپی وجہ کافی سادہ ہے اور وہ ہے کیفین۔ اگر آپ چائے یا کافی پینے کے عادی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ جسم کو کیفین کی عادت ہوگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ دن بھر چائے کے کئی کپ پینے کے عادی ہیں تو اس مشروب سے دوری کے باعث سردرد کا سامنا ہوسکتا ہے بالکل اسی طرح جیسے کافی کے شوقین افراد کو ہوتا ہے۔

چائے میں موجود کیفین سے دماغ کے اردگرد موجود خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور جب کسی وجہ سے کیفین سے دوری اختیار کرنا پڑے تو یہ شریانیں پھر پھیل جاتی ہیں جس سے سردرد کا احساس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا آپ صبح چائے پینے کے 5 حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

یعنی ہمارا جسم بہت آسانی سے کیفین کے اثرات کا عادی ہوجاتا ہے اور جب یہ جز جسم کو نہیں ملتا تو کسی لت کو چھوڑنے جیسی علامات کا سامنا ہوتا ہے۔

سردرد اس کی ایک علامت ہے اور اس کا سامنا ان افراد کو بھی ہوسکتا ہے جو دن بھر میں محض ایک کپ چائے یا کافی پینے کے عادی ہوں۔

اس طرح کی تکلیف میں عام درد کش دوا کا استعمال سردرد سے نجات دلا سکتا ہے۔

اگر آپ چائے یا کافی پینے کی عادت ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو اچانک ان مشروبات سے دوری اختیار مت کریں بلکہ بتدریج کریں۔

مثال کے طور پر اگر آپ روزانہ 2 کپ چائے پیتے ہیں تو اس کو ایک کپ کریں اور کچھ دن بعد استعمال ترک کریں۔

Related Posts