پاکستان کی مقبول جوڑیوں میں طلاق کارحجان بہت زیادہ دیکھا جارہا ہے، شوبزانڈسٹری کی کچھ ایسی اداکارائیں ہیں جنہوں نے کئی سال ساتھ رہنے کے بعد علیحدگی اختیار کرلی۔
سال 2020 میں انڈسٹری کی مقبول جوڑی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے اعلان کیا تھا کہ وہ شادی کے سات سال بعد طلاق لے رہے ہیں۔ ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام نورے ہے۔
شہروز نے سائرہ سے علیحدگی کے بعد ماڈل صدف کنول سے شادی کی تھی جس کا اعلان گزشتہ سال مئی میں کیا گیا تھا۔
اداکارہ سائرہ یوسف کا شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بعد اداکار شہریار منور کے ساتھ کرایا گیا ایک بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوا تھا، جس پر لوگوں نےانھیں بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
تاہم، اب حال ہی میں شہریار منور کا سجل علی کے ساتھ کرایا گیا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ بولڈ فوٹو شوٹ میں دونوں اداکاروں کوایک دوسرے کے انتہائی قریب جبکہ سجل علی کو نازیبا لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
شہریار منور اور سجل علی کی بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت یہی سوال کررہی ہے کہ آخر تمام پاکستانی اداکارائیں طلاق کے بعد شہریار منور کے ساتھ فوٹوشوٹ کیوں کرواتی ہیں؟ آیئے اُن کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
معلوم رہے کہ سجل علی اور احد رضامیر کے درمیان طلاق سے متعلق خبریں پچھلے سال سے گردش کررہی ہیں، جس کی ابھی تک دونوں نے نہ تو تردید کی ہے اور نہ ہی تصدیق لیکن حال ہی میں دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے۔
یہی نہیں بلکہ اداکار احد رضا میر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سجل علی کے ہمراہ تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔