مجھے پسندیدہ بھابھی کیوں نہیں کہا؟ ثانیہ مرزا کا بابر اعظم پر غصے کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجھے پسندیدہ بھابھی کیوں نہیں کہا؟ ثانیہ مرزا کا بابر اعظم پر غصے کا اظہار
مجھے پسندیدہ بھابھی کیوں نہیں کہا؟ ثانیہ مرزا کا بابر اعظم پر غصے کا اظہار

لاہور:بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے انہیں ’پسندیدہ بھابھی‘ نہ کہنے پر مصنوعی غصے کا اظہار کرتے ہوئے مارنے کی دھمکی دے دی۔

واضح رہے کہ شعیب ملک تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرکٹر بابر اعظم سے لائیو سیشن پر گفتگو کررہے تھے اور بابر اعظم شعیب ملک کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔اس لائیو سیشن کے دوران دونوں کرکٹرز اپنے تجربات اور ذاتی زندگی کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کررہے تھے۔

دونوں کرکٹر ز کے درمیان سوال جواب کے دوران شعیب ملک نے بابراعظم سے پوچھا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں جتنے بھی شادی شدہ کرکٹرز ہیں ان کی بیویوں میں سے وہ کس بھابھی کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔

بابر اعظم نے بڑا سوچ سمجھ کے جواب میں سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز کا نام لیا۔اس جواب کے ساتھ ہی شعیب ملک کی اہلیہ نے لائیو سیشن کے دوران کمنٹ سیکشن میں مذاق مذاق میں ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں تمہیں قتل کردوں گی۔

ثانیہ مرزا نے ایک اور کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب تمہیں ثانیہ مرزا کے گھر صوفے پر سونے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔اس بات پر سابق پاکستانی کرکٹر اظہر محمود کی بیوی ایبا قریشی نے بھی خود کو فیورٹ بھابی کے طور پر منتخب نہ کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

Related Posts