ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار عامر خان اور سری دیوی نے ساتھ کام کیوں نہیں کیا؟اس کی وجہ سے سامنے آگئی، عامر خان نے اس کی وجہ خود ہی بتادی۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے کئی فلم یہ چاہتے تھے کہ عامر خان اور معروف اداکارہ سری دیوی کو اسکرین پر ایک ساتھ دیکھیں مگر ایسا نہ ہوسکا۔
فلم ساز یہ سمجھتے تھے کہ اگر دونوں فنکار ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئے تو عامر خان اور سری دیوی کی جوڑی کو کافی پسند کیا جائے گا تاہم آخری وقت پر عامر خان نے انکار کردیا تھا، عامر خان اور سری دیوی کا ایک ساتھ فوٹو شوٹ بھی ہوا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان یہ جان چکے تھے کہ سری دیوی کے ساتھ ان کی جوڑی کو پسند نہیں کیا جائے گا کیونکہ سری دیوی عمر میں ان سے بڑی لگتی ہیں جب کہ وہ حال ہی میں اپنی ہم عمر اداکارہ مادھوری کے ساتھ فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے تھے۔
مزید پڑھیں: آنجہانی گلوکارہ کی برسی، نازیہ حسن کو ان کے شوہر نے زہر دیا تھا۔زوہیب حسن کا الزام