کھانا دینے سے انکار کیوں کیا؟ شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی:بھارت میں خواتین کے ساتھ انسانیت سوز کے واقعات کوئی نئی بات نہیں ہے، ایسے ہی ایک واقعے میں بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں کھانا دینے سے انکار کرنے پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ ملزم یوگیندر شریاواس ایک کلینک میں کمپاؤنڈر تھا جو کام سے واپس آیا تو اس نے 32 سالہ منجیتا سے کھانا مانگا جس پر اس نے انکار کردیا اور دونوں میں جھگڑا ہونے لگا۔

لڑائی کے دوران یوگیندر نے اہلیہ پر کلہاڑی سے وار کیا جس کے بعد وہ چیخنے چلانے لگی، چیخوں کی آواز سن کر ان کے بچے 8 سالہ بیٹا اور 10 سالہ بیٹی وہاں پہنچے تو ماں کو خون میں لت پت دیکھا۔

بچوں نے یہ دیکھ کر فورا پڑوسیوں کو اطلاع کی جس کے بعد یوگیندر نے خود پولیس کو خبر دی اور اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:نیتن یاہو سخت گیر مذہبی جماعت کی حمایت سے جمعرات کو وزیر اعظم بنیں گے

پولیس کے مطابق تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ جوڑے میں اکثر چھوٹی موٹی باتوں پر لڑائی جھگڑے ہوتے تھے تاہم اس نوعیت کی لڑائی پہلی مرتبہ ہوئی۔

Related Posts