بچے کو باسی بریانی کیوں دی؟ خاتون نے اپنی بھابھی کو قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

MAN KILLS his WIFE in MULTAN

نئی دہلی:بھارت میں ایک بچے کو باسی بریانی کھلانے پر ایک خاتون نے اپنی 48 سالہ بھابھی کوبے دردی سے قتل کردیا۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون کے ہاتھوں بچے نے جب بریانی کھائی تو بچے کو اُلٹیاں شروع ہوگئیں، جس پر خاتون آگ بگولہ ہوگئی اور اپنی بھابھی فالگنی باسو کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں پیش آیا جس کے بعد خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، پولیس کے مطابق خاتون نے مقتولہ کو نیچے گرا کر مارنا شروع کر دیا اور وہ اس وقت رکی جب مقتولہ بے ہو ش ہوگئی۔

مقتولہ فالگونی باسو کو فوری طور پر باگھاجاتن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔خاندان نے دعویٰ کیا کہ قتل میں ملوث 40 سالہ شرمستھا باسو نفسیاتی مریضہ ہے اور اکثر چھوٹی چھوٹی باتوں پر شدید غصے میں آ جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت، اسپتال میں رکھی لڑکی کی لاش کو کتے نے بھنبھوڑ ڈالا، ویڈیو وائرل

Related Posts