ماہرہ کو بوڑھا کیوں کہا؟ عائشہ عمر نے صارف کو کھری کھری سنادیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرہ کو بوڑھا کیوں کہا؟ عائشہ عمر نے صارف کو کھری کھری سنادیں
ماہرہ کو بوڑھا کیوں کہا؟ عائشہ عمر نے صارف کو کھری کھری سنادیں

کراچی:ساتھی اداکارہ ماہرہ خان پر تنقید کرنے والی خاتون صارف کو ادا کارہ عائشہ عمر نے کھری کھری سنا دیں۔

گزشتہ روز گلیکسی لالی وڈ نامی انسٹاگرام پیج نے اداکارہ ماہرہ خان کے ہمراہ زاہد احمد اور شہریار منور کی تصویر شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ یہ تینوں کسی شارٹ فلم کے لیے ایک ساتھ ہیں تاہم ماہرہ کی اس تصویر کو کئی صارفین نے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

کسی نے ماہرہ کی عمر پر بات کی تو کسی نے میک اپ پر تبصرہ کیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ماہرہ خان تو سب کی ماما لگ رہی ہیں جب کہ ایک اور صارف نے تبصرہ پیش کیا کہ ماہرہ بوڑھی دِکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ عائشہ عمر نے اس صارف کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ اس میں کیا برائی ہے؟ ماہرہ خان جیسی ظاہری طور پر خوبصورت دکھائی دیتی ہیں ویسے ہی ان کا باطن بھی دلکش ہے، ہر جاندار کو قدرتی عمل سے گزر کر بوڑھا ہونا ہے۔

عائشہ نے ساتھی اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم اپنے الفاظ پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے لوگوں کو ان کی عمر، وزن، رنگ اور کپڑوں کو لے کر شرمندہ کرنا چھوڑ سکتے ہیں؟

مزید پڑھیں: والد کی سرپرستی: گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کا پرفارم کرنے سے انکار

اداکارہ نے آخر میں نرم لہجہ اپناتے ہوئے خاتون صارف سے کہا کہ مجھے معاف کیجیے گا، میں محض آپ کی نشاندہی کرتے ہوئے یہ سب نہیں کہنا چاہتی تھی لیکن اس قسم کے تمام کمنٹس دیکھ کر مجھ سے رہا نہیں گیا۔

Related Posts