پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا؟ مصدق ملک نے وجہ بتادی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات بیان کی ہیں۔

ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمت میں اضافہ، ڈالر اور روپے کے ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے پیٹرول مہنگا ہوا۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کے مطابق پچھلے 15 دن سے عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں ہر روز دو ڈالر یومیہ اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسپین کرپٹو کرنسی کو تیزی سے اپنانے والا دنیا کا 22 واں ملک بن گیا، تحقیق

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرکے عوام پر بم گرایا تھا۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا کیا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگئی۔

پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

Related Posts